ماں نے کپڑے اُٹھانے کیلیے بچے کو 10ویں منزل پر ساڑھی سے لٹکا دیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں 10 ویں منزل میں مقیم ماں نے نچلی منزل میں گرے ہوئے کپڑوں کو اُٹھانے کے لیے ایک ایسا اقدام اُٹھایا جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے فرید آبا کے ایک اپارٹمنٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنے بچے کو ساڑھی کی مدد سے 10 ویں منزل سے نیچے اتارتے اور پھر اوپر اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد منہ پر کالک مل کر گلیوں میں گھمایا گیا

یہ خاتون اس بچے کی ماں ہیں اور ساڑھی کی مدد سے اپنے بیٹے کو 9 ویں منزل پر اتارا جہاں سے اس نے اپنے گھر کے گرے ہوئے کپڑے اُٹھائے اور پھر ماں نے بچے کو دوبارہ اوپر اُٹھالیا۔

اس خطرناک عمل کے دوران کسی قسم کی احتیاطی تدابیر نہیں اختیار کی گئیں جس پر اہل خانہ کو صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

Exit mobile version