تحسیل ملکوال کے گائوں ماجھی میں گھر کی چھت سے گزرنے والی 11کے وی تاروں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 اگست 2021) ملکوال کے گائوں ماجھی میں گھر کی چھت سے گزرنے والی 11 کے وی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر 24 سالہ محمد وسیم ولد منظور احمد زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین منتقل کیا گیا. جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کی حالت تشویشناک ہونے پر گجرات ہسپتال ریفر کرنے کو کہا.
محمد وسیم کو گجرات ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا. آج اسکی نماز جنازہ ماجھی قبرستان میں ادا کر دی گئی. آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا.