صوفی سٹی پولیس کی کاروائی، معروف منشیات فروش لالہ زار کالونی سے گرفتار

mandi bahauddin sufi city

منڈی بہاولدین ( بیورو چیف فیاض بٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرہ کی خصوصی ہدایت پر صدر سرکل ڈی ایس پی خالد اعوان کی نگرانی میں میں ایس ایچ او سول لائن اعجاز بٹ کی ہدایت پر انچارج چوکی صوفی سیٹی رضا بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

آج مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر معروف منشیات فروش ندیم کو لالہ زار کالونی سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 13 سو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا رضاء بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا.

انہوں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ علاقہ سے ختم کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں. اس موقع پر محرر بلال ڈار قاسم خان اسجد عمران عرفان لطیف بھی موجود تھے

Exit mobile version