صارفین اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی صارف تحفظ کونسل سے رجوع کر سکتے ہیں، شہلا مبین

mandi bahauddin news today

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 10 مارچ 2022 ) 15مارچ عالمی یوم صارفین کے حوالے سے عوامی شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لیے ضلع منڈی بہاﺅالدین میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ضلعی تحفظ صارف کونسل شہلا مبین نے کہا کہ ضلعی تحفظ صارف کونسل صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سر گرم عمل ہے اور صارفین پنجاب صارف تحفظ ایکٹ 2005 کے تحت اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ضلعی صارف تحفظ کونسل سے رجوع کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں اس دن کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے سکولوں، کالجوں میں خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر آگاہی بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں اور لوگوں میں معلوماتی لٹریچربھی تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے بے پناہ حقوق ہیں تا ہم صارفین ان سے بے خبر ہیں.

انہیں ایسی صورت میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ سے لازماً آگاہی حاصل کرنی چاہیئے جس کے تحت صارفین اپنے حقوق کاباآسانی تحفظ کر سکتے ہیں۔انہوں نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں اور ناقص خدمات کی فراہمی کرنے والوں کے خلاف ضلعی تحفظ صارف کونسل سے رجوع کریں تا کہ ان کی مکمل داد رسی کی جائے۔

Exit mobile version