ڈھاکا: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اپنی زندگی کے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ میں نام آنے پر جذباتی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں بولنگ کے شعبے میں شاندار اضافہ فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی آج بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں، پی سی بی نے انہیں پلینگ الیون کا حصہ بناننے کی تصدیق کرتےہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ ہ کو میچ کھیلنے کی نوید سناکر دعائیں لے رہے ہیں۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ شاہنواز دھانی پاکستان کے 95 ویں اور لاڑکانہ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یہ میری زندگی کے یادگار لمحات اور ایک بڑا دن ہے، برسوں پہلے خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، جب سے میچ کھییلنے کا سنا ہے رات بھر نیند نہیں آئی۔
دھانی نے شین بونڈ کو اپنا فیورٹ بولر قرار دیتےہوئے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کا بہترین بولرمیرے لیے یادگار لمحات ہیں، ڈبیو میچ میں مین آف دی میچ بننے کی خواہش ہے، کھیتی باڑی سے انٹرنیشنل میدان میں پاکستان کی طرف سےکھیلنے کا سفر بہت محنت طلب رہا ہے، والدین سمیت سب نے بہت تعاون کیا، اپنی سرزمین پر پہلا میچ کھیلنے کو ملتا تو زیادہ لطف آتا، تاہم ملنے والے اس موقع میں بہترین پرفارمنس دے کر سب کے دل جیتنے کی کوشش ہوگی