سکول محلہ: ٹال والی گلی کے مکین آلودہ اور گٹر کے غلیظ پانی کے مسئلے سے دوچار، ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاءالدین: سکول محلہ کے ٹال والی گلی کے مکین آلودہ اور گٹر کے غلیظ پانی کے مسئلے سے دوچار۔ ویڈیو رپورٹ دیکھیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 21 فروری 2022) سکول محلہ کے کینال روڑ پر واقع ٹال والی گلی میں زہر آلود پانی علاقہ مکین کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ علاقہ مکین، نمازی حضرات، مدرسے اور سکول جانے والے بچے بھی اس گندے اور غلیظ پانی سے پریشان ہیں۔

علاقہ مکین کے مطابق یہ گندا پانی گزشتہ ۱۵ روز سے گلی میں کھڑا ہے جس کے باعث ڈینگی، مچھر جیسی بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ اہل علاقہ کی سی ای او میونسپل کمیٹی اور ایم۔این۔اے حاجی امتیاز احمد چوہدری سے درخواست ہے کہ واسو روڑ نالے کی صفائی کروائی جائے تاکہ موذی امراض سے بچا جاسکے۔

Exit mobile version