سڑک کی مرمت کیلئے غلط پیمائش پر محکمہ اینٹی کرپشن کی منڈی بہاءالدین میں کاروائی

منڈی بہاؤالدین میں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ میں مقدمہ نمبر 2022/02 درج ہے۔ مقدمہ میں نامزد ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام کی غلط پیمائش سے تیس لاکھ پانچ ہزار روپے زائد وصول کئے۔ ٹھیکیدار نے منڈی بہاوالدین میں مرالہ پل سے نارنگ روڈ تک سڑک کی مرمت کیلئے غلط پیمائش کے ذریعے مقررہ پیسوں سے زیادہ وصول کئے

منڈی بہاءالدین + لاہور(سپیشل رپورٹر 24 فروری 2022) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں تیار کرنیوالے سرکاری آفیسر کو گرفتار کر لیا۔ملزم غلام حیدر نے مظفر گڑھ کے رہائشی نقی عباس کو 50 ہزار روپے کے عوض انٹرمیڈیٹ کی ڈگری فروخت کی۔گریڈ 17کے سپرنٹنڈنٹ غلام حیدر کو ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ دوران کارروائی ملزم سے جعلی ڈگری اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمدکر لئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرائے عالمگیر سے منڈی بہاؤالدین روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

ملزم غلام حیدر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان میں سپرنٹنڈنٹ تعینات ہے۔ ملزم نے ضیاء الدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ سندھ کا جعلی سرٹیفکیٹ تیار کیا،ملزم غلام حیدر کو جھنگ مور ضلع مظفر گڑھ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔غلام حیدر کے خلاف اینٹی تھانہ کرپشن ڈی جی خان میں مقدمہ 03/22 درج کر لیا گیا۔علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپٹ افراد سے 48 لاکھ روپے سے زائد وصول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے منڈی بہاؤالدین اور مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری افسران اور ٹھیکیداروں سے پیسے وصول کئے۔ منڈی بہاؤالدین میں ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن تھانہ میں مقدمہ نمبر 2022/02 درج ہے۔مقدمہ میں نامزد ٹھیکیدار نے تعمیراتی کام کی غلط پیمائش سے 30 لاکھ 5ہزار روپے زائد وصول کئے۔ٹھیکیدار نے منڈی بہاؤالدین میں مرالہ پل سے نارنگ روڈ تک سڑک کی مرمت کیلئے غلط پیمائش کے ذریعے مقررہ پیسوں سے زیادہ وصول کئے۔ ملزمان سے 31لاکھ5ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے کرپشن کے پیسے ریکور کر لئے گئے۔مظفر گڑھ میں نہر کو پختہ کرنے کے منصوبہ میں 1 کروڑ 27 لاکھ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا۔ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر شاہین احمد نے جرم تسلیم کرتے ہوئے اپنے حصے کے 9 لاکھ 73 ہزار روپے سرکاری خزانہ میں جمع کر وادیئے ہیں۔مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان سے پیسوں کی وصولی کیلئے کارروائی جاری ہے۔

ملزمان نے جعلی ادائیگیوں کے ذریعے سرکاری خزانہ کو 1 کروڑ 27 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ میں مقدمہ 2020/21درج ہے۔سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے پر ایس ڈی او کینال ڈویژن کوٹ ادو سے 8لاکھ 48ہزار روپے ریکور کر لئے گئے۔ملزم محمد اقبال نے ایڈمن سیکشن کی اجازت کے بغیر 80لاکھ 78ہزار روپے کی زائد ادائیگیاں کیں

Exit mobile version