سوہاوہ: سگے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منڈی بہاءالدین پھر لہو لہو ہو گیا. منڈی بہاءالدین میں خون سفید ہو گیا۔سوہاوہ میں سگے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2022) تفصیلات کے مطابق سوہاوہ بولانی کے سید فیصل عباس کی اپنے چھوٹے بھائی اسد عباس سے معمولی تلخ کلامی ہوئی۔جس پر بڑے بھائی سید فیصل عباس نے پسٹل کے فائر مار کر اپنے حقیقی چھوٹے بھائی سید اسد عباس ولد سید شمشیر حیدر کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جھولانہ: تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، نامعلوم موٹرسائیکل سوار جاں بحق

زخمی کو گجرات ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔لیکن اسد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن اعجاز احمد بٹ انسپکٹر نے نفری کے ہمراہ فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Exit mobile version