سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے پروجیکٹ ”میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی میں شہریوں کی شرکت” کے تحت منعقدہ کی گئی

sangat development

سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پروگرام مینجر ساجد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے اور شہریوں کی مقامی اداراوں سے با معنی شراکت کیلئے ایک منصوبہ شروع کیا جارہا ہے یہ پروجیکٹ GIZ (جرمن ادارہ) کی پارٹنر شپ کے تحت منڈی بہا و الدین، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ میں جاری ہے.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 7 فروری 2022) تفصیلات کے مطابق میونسپل ایڈمنسٹریشن منڈی بہاو الدین اورسنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر نے کی تقریب کا انعقاد میونسپل کمیٹی ہال میں ہوا۔یہ تقریب سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے پروجیکٹ ”میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی میں شہریوں کی شرکت” کے تحت منعقدہ کی گئی۔ مفاہمتی یاداشت پر میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چیف آفیسر سمیر انتظارچیمہ اورسنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کی طرف سے پروگرام منیجر ساجد علی ایڈوکیٹ نے دستخط کئے۔

تقریب کے آغاز پر ساجد علی نے شرکاءکو بریف کیا کہ اس منصوبہ کے تحت میونسپل کمیٹی میں ایک ”خاتون سہولیاتی مرکز” قائم کیا جائے گا جہاں خواتین اپنے گلی محلے سے متعلق روز مرہ کے بلدیاتی مسائل کے لئے آ سکیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ ہر مہینے ”خواتین کھلی کچہری” کا انعقاد کر کے میونسپل ایڈمنسٹریشن کی قیادت میں مسائل کے حل کوششیں کی جائیں گی، عوامی آگاہی مہمات کا انعقاد نوجوانوں کی شراکت سے میونسپل و ضلعی ایڈمنسٹریشن کی قیادت میں کروایا جائے گا علاوہ ازیں مقامی کھیلوں کے فروغ و استحکام کی مختلف النوع سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

اس موقع پر چیف آفیسر منڈی بہاو الدین جناب سمیر انتظارچیمہ نے کہا کہ شہریوں کو بلدیاتی خدمات کی بہترین انداز میں فراہمی ہمارا اولین مقصد رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے انکا ادارہ اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا، انہوں نے ادارہ کے مقصد کے حصول میں اس مفاہمتی معاہدے کو نہایت اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ان کا ادارہ نہ صرف وہ تمام امور تندہی سے سر انجام دے گا بلکہ وہ دیگر امور بھی ادا کئے جائیں گے جو شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں معاون ہو سکتے ہونگے۔

تقریب میں ڈاکٹر نذر حسین کھوکھر، عبد الحمید بلند، سید مظاہر حسین زیدی، ظفر حمید خان، ظفر اقبال گوندل،میاں شریف زاہد، علی اکبرنونا، ثمینہ کنول، عمیر نواز، کوثر اشتیاق، ناصر بشیر احمد، عبدلوحید، رخسانہ جمال، عائشہ سردار، آفتاب احمد اور مختار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Exit mobile version