سال2021میں کونسی ایپلیکیشنز زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئیں؟

سال 2021 میں موبائل صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال میں بڑا اضافہ دیکھا گیا کہ رواں برس سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس میں اکثر سوشل میڈیا سے ہی متعلق ہیں۔

ایپلی کیشنز کی ڈاؤن لوڈنگ کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ایپ فیگرز کے مطابق سال 2021 میں سب سے زیادہ جس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا وہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک ہے۔ سال 2021 میں ٹک ٹاک کو 58 کروڑ 60 لاکھ سے زائد نئے صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

ٹک ٹاک کے بعد جس ایپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا وہ انسٹاگرام ہے اور رواں برس اسے 56 کروڑ 60 لاکھ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔ علاوہ ازیں میٹا کی ایپس فیس بک اور واٹس ایپ کو بالترتیب 47 کروڑ 40 لاکھ اور 44 کروڑ 40 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سالانہ سرچ 2021؛ گوگل نے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کا اعلان کردیا

دوسری جانب واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے تنازع کی وجہ سے اس سال ٹیلی گرام کی مقبولیت میں اضافہ ہوا جو 36 کروڑ 50 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔ اسنیپ چیٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ چھٹے، میسینجر 32 کروڑ 20 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہیں۔

ساتھ ہی زوم 30 کروڑ 90 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ آٹھویں، کیپ کٹ 22 کروڑ 30 لاکھ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ نویں اور گوگل میٹ 21 کروڑ ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اس فہرست میں دسویں نمبر پر رہی

Exit mobile version