سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منڈی بہاءالدین کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

sara ahmad

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ منڈی بہاو ءالدین کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 فروری 2022) جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، سپرنٹنڈنٹ جیل ٹیپو سلطان، ڈائریکٹر پروگرام، ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق منڈی بہاو ءالدین میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جارہا ہے جس کی عمارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس منڈی بہاو ءالدین میں تعمیر کی جائے گی۔

چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں بچوں کو رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ریفرل یونٹ کے طور پر بھی کام کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی عمارت تقریبا 31 ملین روپے کی لاگت سے 2 سال میں تعمیر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق منڈی بہاو ءالدین سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار بہت جلد پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پھیلایا جائے گا۔ سارہ احمد نے کہا کہ پنجاب کے اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کرنے پر وزیراعلٰی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

Exit mobile version