منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جنوری 2022) پریس کلب منڈی بہاوالدین (رجسٹرڈ) کے صدر خان ظہیر خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافی برادری کو حق اور سچ کے لئے ڈٹ جانا چاہئے حق پر ڈٹ جانا اور سچ لکھتے ھوئے مظلوم کی آواز بننا ہی بہترین صحافی کی نشانی ھے جب کہ ہر اس فیلڈ ورکر صحافی کے ساتھ کھڑے ہیں جو مظلوم طبقہ کے لئے جدوجہد کرتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں مظلوم لوگوں کو صرف میڈیا ہی دادرسی کا واحد راستہ دیکھائی دیتا ہے اگر صحافی بھی عوام کی آواز بلند نہیں کریں گے تو معاشرے میں غریب اور بے آسرا افراد کا جینا مشکل ھو جائے گا انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کرنے والے اور سچ لکھنے والے میڈیا ارکان کے راستے میں بے تحاشہ مشکلات بھی آتی ہیں انشاءاللہ ایسی ہرطرح کی مشکلات اور رکاوٹوں کا جوانمردی سے مقابلہ کریں گےاور سچ کو کوئی دبا نہیں پائے گا
