تما م تاجر و دکاندار چینی، آٹااور گھی کا سٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء نے تاجروں اور دکانداروں سے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کے مطابق تما م ڈیلرز چینی، آٹااور گھی کا سٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہیں، سٹا ک ڈکلیئر نہ کرنے والے ڈیلرز اور زخیرہ اندوزوں کا سٹاک ضبط اور گودام/ دکان سیل کر نے کے ساتھ مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07 جون 2022 ) ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے انجمن تاجران کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی شخص کو ذخیرہ اندوزی اور مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ کریانہ مرچنٹس، سبزی و پھل فروش ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کر دہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں، مقرر کردہ ریٹس پر اشیاء کی فروخت نہ کرنیوالے دکاندار حضرات کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

Exit mobile version