منڈی بہاؤالدین تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے بھکھی شریف میں نوکر الطاف نے اپنی بیوی رخسانہ اور مالک خالد کو قتل کر دیا.
ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں صابر اقبال سندھو نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ دونوں ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل
منڈی بہاؤالدین کے تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی حدود میں واقع بھکھی شریف کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نوکر علی احمد جو کہ خالد رشید ولد محمد جمیل کے پاس ملازم تھا۔ جس نےمالک سے رقم مبلغ سترہ لاکھ روپے وصول کررکھی تھی۔
رقم واپسی کے تقاضے پر توں تکرار ہوئی تو ملازم علی احمد اپنے مالک پر حملہ آور ہوگیا۔ اسی دوران ملزم کی بیوی لڑائی چھڑانے کیلئے آگے بڑھی تو حملے کی زد میں آ گئی۔ مالک خالد رشید اور ملزم کی بیوی رخسانہ بی بی زوجہ علی احمد موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں صابر اقبال سندھو پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ دونوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
