ایشیاء کی سب بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں گر گئیں

railway phatak mandi bahauddin

کراچی سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتیں غیر معمولی حد تک گرگئیں۔ ایشیاء کی سب بڑی مانی جانے والی مویشی منڈی کراچی سپرہائی وے پر قائم ہے، جہاں من پسند جانور مناسب قیمت پر ڈھونڈنے والے گاہکوں کی عید سے پہلے ہی عید ہوگئی ہے۔

کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی بھرمار ہے اور اس کے برعکس خریداروں کی کمی نے بیوپاریوں کے نخرے ختم کردیئے ہیں جس کے باعث جانوروں کی قیمتیں کافی حد تک گر گئی ہیں۔ مویشی منڈی سجتے ہی بیوپاریوں نے من مانی قیمتوں کے عوض اپنے جانور فروخت کرنے کی کوشش کی، تاہم کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں اور لمپی اسکن جانوروں کی قیمتیں آسمان سے زمین پر لے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے صحت کی جانچ کیسے کی جائے؟

رواں سال کراچی کی مویشی منڈی میں جانور بہت زیادہ اور مہنگائی کی وجہ سے خریدار اتنے ہی کم تعداد میں ہیں، جب کہ رہی سہی کسر بارش اور لمپی اسکن سے متاثرہ جانوروں نے پوری کردی ہے، اور بیوپاری بھی نخرے ختم کرکے جانورسستے داموں بیچنے پر مجبور ہوگئے۔

عید الاضحی کے مسنون اعمال

منڈی میں خریدار من پسند سودے بناکر خوشی خوشی قربانی کے جانور لے کر جارہے ہیں، اور دوسری طرف بیوپاری اپنے مال کے سستے دام لگنے اور فروخت میں کمی کی وجہ سے جانوروں کو واپس لے کر بھی جارہے ہیں

Exit mobile version