اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کروا دیا

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز منڈی بہاﺅالدین، پھالیہ اور ملکوال نے اپنی اپنی تحصیلوں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کروا دیا۔

منڈی بہاو ءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 08 ستمبر 2021) ڈپٹی کمشنر نے آج اپنے آفس سے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سستی یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ ، سی او ایم سی پھالیہ اور ملکوال نے فوری طور پر میونسپل کمیٹیز کے عملے کو مختلف شفٹوں اور ٹیموں میں تقسیم کر کے نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کروا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے میونسپل عملہ کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام سٹاف فیلڈ میں موجود رہے گا جبکہ افسران ان کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ اور سی او ایم سی پھالیہ اورر ملکوال نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز مسلسل چل رہے ہیں اور میونسپل کمیٹیز کے افسران اور عملہ نکاسی آب کیلئے ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بارشی پانی کی مکمل نکاسی تک میونسپل عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

Exit mobile version