اساتذہ بھرتی بارے اجلاس نہ بلانے پر محکمہ تعلیم منڈی بہائوالدین کو نوٹس جاری

ceo education mandi bahauddin

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر 30 جون 2022)اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق اجلاس نہ بلانے پر متعدد ایجوکیشن اتھارٹیز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نوٹس ، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہ کرانے پر 13 اضلاع کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، ان اضلاع میں اٹک، بہاولپور، چنیوٹ، جہلم ،لودھراں، منڈی بہاؤالدین، نارووال ،اوکاڑہ ،راجن پور ،راولپنڈی ،شیخوپورہ اور وہاڑی شامل ہیں ۔

ان اضلاع میں پورے سال میں ایک بھی ڈی پی سی نہیں کرائی گئی۔متعلقہ اتھارٹیز کو 15 روز میں ڈی پی سی منعقد کرانے کا حکم جاری کردیا گیا ۔تمام اتھارٹیز کیلئے ایک سال میں 2 بار ڈی پی سی منعقد کرانا لازمی ہے ۔احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version