سرکاری سکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی

summer vacations

محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں ہفتہ کی تعطیلات ختم کر دی ہیں۔ اب اسکولوں میں صرف اتوار کی چھٹی ہوگی۔

محکمہ تعلیم بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی ہے، اب اسکولوں میں صرف اتوار کو چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول پیر سے ہفتہ تک کھلے رہیں گے۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے چند روز قبل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اسکول یکم اگست سے کھلیں گے اور تدریسی عمل ہفتے میں 6 دن جاری رہے گا۔ تاہم سرکاری اسکولوں کے ہفتہ وار اوقات کار نجی تعلیمی اداروں کے لیے لازمی نہیں ہوں گے۔

 

Exit mobile version