منڈی بہاءالدین سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

weather today

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملک بھر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روز موسم کی پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن کے وقت گرم اور دوپہر کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش کا امکان ہے۔ ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نور پور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 49، سبی 47، دالبندین 45، روہڑی، اوکاڑہ، سکھر، دادو 44 ڈگری سینٹی گریڈ۔

 

Exit mobile version