پنجاب حکومت کے تقرر و تبادلے، 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارجز دیے گئے

district complex mandi bahauddin

پنجاب حکومت نے 54 اے ڈی سیز کو اضافی چارجز بھی تفویض کیے ہیں جس کے تحت اے ڈی سی (انفورسمنٹ) کو اے ڈی سی (ہیڈ کوارٹر) کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور اے ڈی سی (میونسپل سروسز) کو مختلف اضلاع میں اے ڈی سی (سوشل سروسز) کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد انصر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محمد جواد حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور زبادہ مبشر کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔

سید اسد رضا کو پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کے لیے ڈیپوٹیشن پر بھیجا گیا جب کہ ستسائش شہریار کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت محمد اختر مندھیرا کو ایڈیشنل کمشنر (کنسولیڈیشن) ملتان، آفتاب حسین کو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) راولپنڈی اور احمد ہارون کو ستھرا پنجاب اتھارٹی کا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر) تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی کو سکالرشپ کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ضیغم نواز کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ احسان اللہ کی خدمات ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے سپرد کر دی گئیں۔

یہ فیصلے قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، اٹک، جہلم، چکوال، مری، خوشاب، میانوالی، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، خانیوال، لودھراں، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، مظفرگڑھ، لیہ، کوٹ ادو، بہاولنگر، رحیم یار خان سمیت مختلف اضلاع میں نافذ ہوں گے۔

Exit mobile version