امریکی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی، پاکستانیوں کو 20 ہزار ڈالر کی ضمانت سے استثنیٰ

pakistani passport

واشنگٹن: امریکا نے اپنے ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل پالیسی بنالیا ہے۔ تاہم، پاکستان اس پروگرام میں شریک ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی شہریوں کو امریکی وزیٹر ویزا کے حصول کے لیے $20,000 تک کی مالی ضمانت جمع کرانے کی شرط کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایک بین الاقوامی آن لائن جریدے کے مطابق امریکہ نے 2025 میں متعارف کرائے گئے ویزا بانڈ پائلٹ پروگرام کو مستقل کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، بعض ممالک کے شہریوں کو کاروباری یا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے لیے US$10,000 سے US$20,000 کے درمیان قابل واپسی مالی ضمانت جمع کرانی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا

رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت ویزا بانڈ کی زیادہ سے زیادہ حد 15000 ڈالر سے بڑھا کر 20000 ڈالر کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام میں بنگلہ دیش، نیپال اور کئی افریقی ممالک سمیت تقریباً 50 ممالک شامل ہیں، جب کہ پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران اس فہرست کا حصہ نہیں ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی شہری امریکی وزیٹر ویزا حاصل کرنے کے لیے نئے ویزا بانڈ کی شرط سے مشروط نہیں ہوں گے اور ویزا درخواست کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دے سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق امریکی حکومت نے یہ پروگرام ان ممالک کے لیے متعارف کرایا ہے جہاں سے لوگوں کے ویزے کی میعاد ختم ہونے یا امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود قیام جاری رکھنے کی نسبتاً زیادہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فہرست سے پاکستان کے اخراج کو پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ انہیں اضافی مالی ضمانت کی ضرورت کو پورا نہیں کرنا پڑے گا۔

Exit mobile version