حکومت کا گیس صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

gas prices in pakistan

حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی جنوری 2027 تک ختم کر دی جائے گی۔

اس کے بعد گیس اور بجلی پر ڈسکاؤنٹ صارف کے استعمال کی بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دیا جائے گا اور اس مقصد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام کے مطابق موجودہ نظام میں بعض محفوظ اور بعض غیر محفوظ صارفین کو گیس کم نرخوں پر فراہم کی جاتی ہے۔ جب کہ اس رعایت کا بوجھ صنعتوں، کمرشل صارفین، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ سیکٹر اور گھریلو صارفین جو زیادہ گیس استعمال کرتے ہیں برداشت کرتے ہیں۔

اس نظام کو اب ختم کر دیا جائے گا اور تمام صارفین سے یکساں اوسط شرح وصول کی جائے گی جبکہ صرف کم آمدنی والے گھرانوں کو براہ راست مالی امداد دی جائے گی۔

 

Exit mobile version