ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5600 روپے کی کمی

gold price in pakistan

ملک بھر میں سونے کی قیمت 5600 روپے کمی سے 424136 روپے فی تولہ ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کمی سے 424136 روپے ہوگئی۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,801 روپے کم ہو کر 368,429 روپے سے 363,628 روپے ہو گئی۔

22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 337,738 روپے سے گر کر 333,337 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version