سول جج ہما الطاف منڈی بہاءالدین تعینات

court

لاہور سمیت صوبے بھر سے 94 سول ججوں کے تقرر و تبادلے کیے گئے۔ سول جج ہما الطاف منڈی بہاءالدین تعینات

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کے تبادلے کر دیئے۔ تبادلے کیے گئے ججوں کو 11 مئی تک اپنی نئی جگہوں پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ججز کے تقرر و تبادلے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد آصف نواز کو ملتان سے جہلم جبکہ سول جج ہما الطاف کو حسین آباد سے منڈی بہاؤالدین تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج شہباز حسین کو شیخوپورہ سے چونیاں اور صائمہ تبسم کو سیالکوٹ سے چونیاں تعینات کیا گیا ہے۔

سول جج کلیم اللہ ڈی جی خان کو نارووال اور سول جج عبدالستار گجر کو بورے والا تعینات کر دیا گیا۔ ٹرانسفر ہونے والوں میں لاہور کے 18 سول جج بھی شامل ہیں۔

Exit mobile version