چھوٹے سولر صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف

Solar system prices rise to record levels across the country

حکومت نے چھوٹے سولر صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرائی ہے۔ نیپرا نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کر دی ہے۔میڈیا کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 کلو واٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر صارفین کو نیپرا سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایسے صارفین کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کو ایسے سولر صارفین کو براہ راست منظوری دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے چھوٹے شمسی صارفین کے لیے منظوری کا عمل آسان ہو جائے گا اور انہیں نیپرا سے علیحدہ اجازت لینے کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

Exit mobile version