منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی گاؤں بادشاہ پور میں بااثر شخص نے فصل خراب کرنے پر 10 سالہ یاسر خان کو مبینہ طور پر گلا دبا کر ق-ت-ل کردیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے دھان کی فصل خراب کرنے کے الزام میں لڑکے یاسر خان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقتول کے والد شاہد عمران کی درخواست پر ملزم عین گوندل کے خلاف تھانہ ملکوال میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
