پھالیہ: چارے والی مشین میں آکر معمر شخص جاں بحق ہو گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ: چارے والی مشین میں آکر معمر شخص جاں بحق۔ مکئی کے بھٹے پکڑتے ریاض زد میں آ گیا، پاؤں اور ہاتھ کٹ کر باہر جا گرے۔ گوشت کے ٹکڑے اور ہاتھ چارے سے ملنے پر سب چونک گئے، سپردخاک

پھالیہ ( نامہ نگار ) نواحی علاقہ گجن میں مویشیوں کیلئے چارہ بنانے والی ہیوی مشین میں آکر معمر شخص جاں بحق ہو گیا۔ پھالیہ کے ملحقہ گاؤں گجن شریف کا رہائشی محمد ریاض گاؤں میں لگی مکئی کا چارہ بنانے والی مشین کے قریب بچوں کیلئے مکئی کے بھٹے لینے کیلئے بڑھا اور چلتی مشین کی زد میں آ گیا۔

حادثے کے دوران شہری کے دونوں پاؤں ایک ہاتھ اور موبائل فون نیچے گرے ملے۔ واقعے کا تب پتہ چلا جب مویشیوں کا چارہ اکٹھا کیا گیا تو گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اور ایک ہاتھ دکھائی دیا جس پر سب چونک گئے۔ مشین کے پاس پہنچے تو دونوں پاؤں ایک ہاتھ اور موبائل فون ملا ۔

اہل دیہہ نے دونوں پاؤں ، ایک ہاتھ اور چارے سے ٹکرے اکٹھے کر کے نماز جنازہ ادا کی اور سپردخاک کر دیا۔ متوفی دیہاڑی اور پھری لگا کر اہلخانہ کا پیٹ پال رہا تھا، واقعہ سے گاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی۔

1
happy
Happy
2
sad
Sad
6
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
4
infected
infected
پھالیہ: چارے والی مشین میں آکر معمر شخص جاں بحق ہو گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us