شوگر مل پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا

train accident

منڈی بہاؤالدین: محلہ شفقت آباد، شوگر مل پھاٹک کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں 18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی ٹکر سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، جو مقامی پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا اور محلہ شفقت آباد، نزد شوگر مل پھاٹک کا رہائشی تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Exit mobile version