عید الفطر پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینک عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے نئے بینک نوٹوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں سال رمضان المبارک کے دوران کمرشل بینکوں کی 17 ہزار شاخوں کو اب تک تمام مالیت کے 27 ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے معیاری اور صاف ستھرا نوٹ جاری کرے گا تاکہ عوام کو آسانی اور مؤثر طریقے سے نئے بینک نوٹ فراہم کیے جا سکیں۔ اس کے لیے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عید پر کمرشل بینک کی برانچیں عوام کو نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *