اگست میں سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فونز پیش کیے جانے کے موقع پر واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری ایںڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیچر باضابطہ طور پر صارفین کو دستیاب ہے اور ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے سام سنگ فونز پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کا مطلب اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ 10 یا 11 پر کام کرنے والے سام سنگ فون موجود ہیں اور کسی آئی فون سے اپنی چیٹ ہسٹری منتقل کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کرسکتے ہیں ،بس اینڈرائیڈ 10 یا 11 پر کام کرنے والے سام سنگ فون میں واٹس ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا جس کے بعد ایک آپشن نظر آئے گا۔
اب اس آپشن چیٹس کو کسی آئی فون سے محفوظ طریقے سے منتقل کرنا ہوگا اور اس کے لئے یو ایس سی ٹو لائٹننگ کیبل کی ضرورت ہوگی ،اس منتقلی میں اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا (وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز) اور سیٹنگز سب کچھ ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفر ہوجائے گا مگر کال ہسٹری اور ڈسپلے نیم چیٹ ٹرانسفر کا حصہ نہیں ہوںگے۔
📱📲 New phone, same memories.
Changing your phone no longer means losing your chat history. Starting today, you can move your WhatsApp history from iOS to Samsung. And soon across all devices. pic.twitter.com/v9WwV3YDJf
— WhatsApp (@WhatsApp) September 2, 2021
آپ اس کا مکمل طریقے کار اور ضروریات کو اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں مگر اس کے لئے سام سنگ اسمارٹ سوئچ کی ضرورت ہوگی اور بظاہر ڈیٹا ٹرانسفر اسی وقت ہوسکے گا جب آپ کا سام سنگ فون نیا ہو یا آپ نے فیکٹری سیٹںگز کو ری سیٹ کیا ہو۔ واٹس ایپ کے مطابق بتدریج یہ ٹول اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر کام کرنے والے تمام فونز کو دستیاب ہوگا۔
یاد رہے کہ اگست میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں ،اس ڈیٹا کی منتقلی کے لئے واٹس ایپ ، او ایس ڈیولپرز اور فون بنانے والی کمپنیوں کو اضافی کام کی ضرورت تھی۔
آسان الفاظ میں یہ ٹول سب کی مشترکہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے اور یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لئے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی.