ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضیٰ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28اکتوبر 2023) شرکائے اجلاس کی متفقہ رائے کے بعد21 سٹاف ملازمین ، 9 ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہوں کی ادائیگی اورملازمین کے کنٹریکٹ میں 89 دنوں کااضافہ، انٹرنیٹ بل کی ادائیگی اور مختلف ادائیگیوںسمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عوام الناس کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور مسائل کو حل کرنا ہے۔