Tag: Rescue 1122 Mandi Bahauddin

  • ریجنل ایمرجنسی آفیسر نےسینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر نےسینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا

    منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26جولائی2022) ریجنل ایمرجنسی آفیسر (گوجرنوالہ ڈویژن)سید کمال عابد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سینٹرل اسٹیشن ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا دورہ کیا، ریسکیو آفس آمد پر 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

    ریجنل ایمرجنسی آفیسرنے ضلع منڈی بہا ﺅالدین کے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ کی کارگردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف کا ٹرن آﺅٹ ، بلڈنگ اور گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان اور دیگر افسران بھی موجودتھے ۔ ریسکیو سیفٹی آفیسرز شوکت علی، کنٹرول روم انچاج امتیاز علی، ٹرانسپوٹ انچارج شوکت علی، سٹیشن کواڈینینٹر سہیل خان، سینئر اکاﺅنٹنٹ محمد کاشف ، میڈیا کو آڈینیٹر عاطف رفیق کے علاوہ تمام شفٹ انچارجز اور لیڈفائر ریسکورزنے اپنی اپنی کارگردگی کی رپوٹ پیش کی ۔

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کارگردگی کی رپورٹس کا تفصیلی جائرہ لیا اور اپنے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اسی جوش وجزبہ کے تحت اپنے فرائض جانفشانی سے سر انجام دیں ۔ اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کا ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ریسکیو اہلکاروں کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے اور اس طرح کے دوروں سے سروس کے معیار کومزید بہتر بنانے میں معاونت اور رہنمائی حاصل ہو گی ۔

  • ریسکیو 1122 نے ریلوے گراﺅنڈ میں بمب بلاسٹ ایمرجنسی کے حوالے سے فرضی مشقیں کیں

    ریسکیو 1122 نے ریلوے گراﺅنڈ میں بمب بلاسٹ ایمرجنسی کے حوالے سے فرضی مشقیں کیں

    منڈی بہاﺅالدین پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ریلوے گراﺅنڈ میں بمب بلاسٹ ایمرجنسی کے حوالے سے فرضی مشقیں کی گئیں

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 فروری 2022) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاﺅالدین انجینئر عمران خان کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو منڈی بہاﺅالدین کی کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیورز کی تیاری کا جائزہ لینا ہے فرضی مشقوں میں ایمبولینسیز، فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل نے حصہ لیا.

    یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    فرضی مشقوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان ،ریسکیو آفیسرز ،ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں نے حادثے والی جگہ پر معمولی زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا حادثے والی جگہ پر آگ لگنے کی صورت میں ریسکیو فائر فائٹر نے آگ پر قابو پانے اور وہاں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    بعدازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ منڈی بہاﺅالدین عمران خان نے ریسکیو آفیسرز ،ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کی کارکردگی کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہمہ وقت تیار ہے

  • ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کی سالانہ کارکردگی 2021 کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کنٹرول روم انچارج امتیازعلی نے اجلاس میں سالانہ کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

    منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 01جنوری 2022 ) اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2021 میں 3لاکھ 93 ہزار708 کالز موصول ہوئیں، جن میں 16 ہزار 948 ایمرجنسی کالز، 3لاکھ 47 ہزار 246 ڈسٹربنگ اور بوگس کالز ، 29ہزار 335 معلوماتی کالز، 170 رانگ کالز اور9 فیک کالز شامل ہیں۔ ایمرجنسی کالز کا تناسب7.01رہا۔

    گزشتہ سال 16 ہزار 948 ایمرجنسیز پر بر وقت مدد فراہم کی گئی۔جن میں سے4 ہزار 356 روڈ ٹریفک حادثات،38 ڈوبنے کے، 270 آگ لگنے ،563 کرائم، 8 عمارت منہدم ہونے اور11 ہزار 713 میڈیکل و دیگر واقعات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کا تناسب 46.43 رہا، جس میں 5 ہزار 673 افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا اور13 ہزار 671 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ 484 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

    ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا ایمرجنسیز میں بر وقت ریسپانس کم سے کم ٹائم 7.01 منٹ رہا۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت مختلف حادثات سے متاثرہ ایک ہزار 806 افراد ضلع منڈی بہاﺅالدین کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے۔ جن میں ضلع منڈی بہاﺅالدین کے771 جبکہ آﺅٹ ڈسٹرکٹ کے ایک ہزار35 افراد شامل ہیں۔ ان متاثرہ افراد کو بہتر طبی امدادکی فراہمی کیلئے ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ عملے کی زیر نگرانی بغیر کسی چارجز کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو 1122 نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شجر کاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی مذید جانفشانی اور پیشہ وارانہ انداز میں فرائض کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان، ایڈمن آفیسر ذیشان اللہ، ٹرانسپورٹ مینٹینینس انسپکٹر شوکت رانجھا، میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ریسکیو 1122 ضلع منڈی بہاءالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

    ریسکیو 1122 ضلع منڈی بہاءالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

    پنجاب ریسکیو 1122 میں نوکریاں 2021 پی ٹی ایس (آن لائن درخواست دیں) www.rescue.gov.pk۔

    ریسکیو 1122 نے دی نیشن اخبار میں 19 اکتوبر 2021 کو پاکستان ٹیسٹنگ سروس پی ٹی ایس کے ذریعہ پنجاب میں تازہ ترین نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے پی ٹی ایس کے ذریعے درج ذیل خالی آسامیوں کا اشتہار دیا امیدواروں کو ان عہدوں کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے اہلیت کا معیار پورا کرنا ہوگا دلچسپی رکھنے والے امیدوار پی ٹی ایس کی ویب سائٹ www.pts.org.pk سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں اس نوکری کا موقع حاصل کرنے کی آخری تاریخ 05 نومبر 2021 ہے

    اخبار: دی نیشن
    پوسٹ ہونے کی تاریخ: 19 اکتوبر 2021
    تنظیم: ریسکیو 1122
    پوسٹس کی تعداد: ایک سے زیادہ

    تعلیم: بیچلرز ڈی اے ای
    ملازمت کا مقام: پنجاب
    ایڈریس: عدیل پلازہ تیسری منزل ، فضل حق روڈ بلیو ایریا اسلام آباد
    آخری تاریخ: 05 نومبر 2021

    درخواست کیسے کریں:
    دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ نیچے کلک کریں یا آن لائن درخواست دینے کے لیے سرکاری ویب سائٹ www.pts.org.pk ملاحظہ کریں . لنک ریسکیو ویب سائٹ www.rescue.gov.pk پر بھی دستیاب ہے۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے فارم ڈاک کے ذریعے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کو بھیجیں. پی ٹی ایس ہاتھ سے فارم قبول نہیں کرے گا.

    ملکوال میں پٹواری کی بھرتی کا عمل پھر سے شروع، تفصیلات دیکھیں

    درخواست دہندگان کے تحریری اور نفسیاتی اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ مقررہ جگہوں پر منعقد کیے جائیں گے جیسا کہ رول نمبر سلپس میں ذکر کیا گیا ہے جسے پی ٹی ایس ویب سائٹ سے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے ایک ہفتے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے. اصل CNIC اور رول نمبر پرچی ٹیسٹ کے اندراج کے لیے لازمی ہے. انٹرویو کے لیے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست انٹرویو کے شیڈول کے ساتھ پی ٹی ایس اور ریسکیو ویب سائٹس پر دکھائی جائے گی.

    ٹیسٹ سنٹر کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے. صرف وہ امیدوار جو تحریری اور نفسیاتیاہلیت دونوں ٹیسٹوں کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں وہ جسمانی اور ہنر ٹیسٹ کے اہل ہوں گے. انٹرویو کے وقت امیدوار اصل دستاویزات کے ساتھ پیش کرے گا. تمام متعلقہ دستاویزات کی تین تصدیق شدہ کاپیاں. پاسپورٹ سائز کی چھ تصاویر. گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال یا ڈی ایچ کیو کی میڈیکل رپورٹ. درخواست دینے کی آخری تاریخ 05 نومبر 2021 ہے

    آن لائن درخواست کریں: پی ٹی ایس آفس کا پتہ: عدیل پلازہ تیسری منزل فضل حق روڈ بلیو ایریا اسلام آباد. ٹیلی فون: -111-111-787۔051 ویب سائٹ: www.pts.org.pk

    یہ اشتہار انگریزی میں پڑھیں:

    rescue 1122 jobs

  • ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے اہلکاروں نے بجلی کا شاک لگنے والے شخص کی جان بچا لی

    ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین کے اہلکاروں نے بجلی کا شاک لگنے والے شخص کی جان بچا لی

    سی پی آر CPR کی اہمیت۔ منڈی بہاؤالدین، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بجلی کا شاک لگنے والے شخص کی جان بچا لی۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 جولائی 2021) گوہڑ اڈا کے قریب ایک شخص کو کرنٹ لگا، لوگوں نے مریض کو رہت میں دبا دیا۔ اور ساتھ ہی ریسکیو 1122 کو کال کر دیا۔ فضل عباس گلفام اور ٹیم، ثاقب یعقوب شاہ اور ملک الطاف نے موقع پر پہنچ کر مریض کو چیک کیا۔ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر نہی تھا۔ انھوں نے آدھا گھنٹا مریض کی CPR کی۔ اللہ کے کرم سے سانس بحال ہو گئی۔

    نوٹ: بجلی کے شاک کا علاج ریت میں دبانا نہی ہے۔فورا ریسکیو 1122 کو کال کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ ہر گاوں کی سطح پر لوگوں کو CPR کی ٹریننگ مہیا کرے۔ اس کے لیے ڈاکٹر کا ہونا ضروری نہی ہے۔ اگر خدانخواستہ کسی کو کرنٹ لگا ہو اور سانس بھی بحال ہو تو ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں۔ کیونکہ کرنٹ لگنے سے دل کی دھڑکن کی ترتیب خراب ہو جاتی ہے۔

  • ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام منڈی بہاوالدین میں عالمی ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا جا رہا ہے

    ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام منڈی بہاوالدین میں عالمی ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا جا رہا ہے

    منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22مئی2021) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں عالمی ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ریسکیو 1122 کی طرف سے ریسکیو محافظوں کے ساتھ مل کر شہر کی مختلف شاہراوں پر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں سمیت ٹریفک پولیس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

    اس موقع پر کمیونٹی سیفٹی انسٹرکٹرز عصمت جاوید اور افضال منہاس نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس ڈرائیونگ سکول اور ایلیٹ پولیس سنٹر پر شرکاءکو روڑ سیفٹی اصولوں بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ روڑ سیفٹی قوانین سے آگاہی سے حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ہفتہ برائے روڈ سیفٹی منانے کا مقصد حادثات کی شرح میں کمی لانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تقریباََ ہر ڈیڑھ منٹ میں ایک روڈ ٹریفک حادثہ ریسکیو کو رپورٹ ہوتا ہے جس میں 83فیصد سے زائد حادثات میں صرف موٹر سائیکل سوار شامل ہوتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ موٹر سائیکل کی رفتار 50 کلومیٹر سے کم رکھیں، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمیٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور سائیڈ میررز کا استعمال کریں۔