Tag: 1 kg ghee price in pakistan

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 اور گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 اور گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 اور گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا. نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا.

    مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے.