ضلع منڈی بہاءالدین کے مثبت پہلو. گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے پورے گاؤں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔
پچھلے تین سالوں کی طرح اس عید پر بھی پورے گاؤں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھائی جائیں گی اور گاؤں کے باہر گڑھا کھود کر اس میں دبا دی جائیں گی تاکہ گاؤں میں کسی طرح کی بدبو نہ پھیلے۔
گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن نے معذور جوان کی مصنوعی ٹانگ لگوا دی
گھنیاں گاؤں آج الحمدللہ ایک صاف ترین گاؤں ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھا کر گاؤں کے باہر پھینکا جاتا ہے جس کی بدولت عوام بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہے.
کیا آپکے علاقے میں بھی اسطرح کی ویلفئیر فائونڈیشن کوئی اچھا کام کر رہی ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں.