بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 23 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیموں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اچھی روایت جاری رہے گی۔
سنگین وارداتوں میں ملوث مجرموں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خطرناک جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں اور شہریوں کو بہترین ماحول میں خدمات فراہم کرکے سیکیورٹی کی فضا کو مزید بہتر بنایا جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل شاہد سلیمی سے ملاقات کے دوران بیساکھی میلے میں آنے والے سکھ یاتریوں کو دلکش انداز میں اپنی صوفیانہ شاعری سے دل جیتنے اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے پر سراہا۔