Tag: گجرات

  • ایف آئی اے نے منڈی بہاءالدین سے انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلر کو گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے منڈی بہاءالدین سے انسانی سمگلنگ میں ملوث سمگلر کو گرفتار کر لیا

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے پاکستان رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر گوجرانوالہ زون میں انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ زون کے تمام اضلاع منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں سمگلروں کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے گجرات سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلال طارق کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منڈی بہاءالدین میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ انسانی سمگلر گلزار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کو ایف آئی اے گجرات تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم گلزار نے منڈی بہاؤالدین کے گاؤں پنڈی لالہ کے رہائشی نوجوان ارسلان ارشد سے اسپین بھجوانے کے بہانے 45 لاکھ روپے بٹورے۔ گلزار نوجوانوں کو یورپ کے سنہرے خواب دکھا کر لاکھوں روپے بٹور کر غائب ہو جاتا۔ ملزم ایف آئی اے کو مقدمہ نمبر 120/25 میں مطلوب تھا۔

  • پنجاب کے علاقوں میں قاتلوں، مفروروں کے خلاف آپریشن، پناہ گاہیں، خفیہ ٹھکانے تباہ

    پنجاب کے علاقوں میں قاتلوں، مفروروں کے خلاف آپریشن، پناہ گاہیں، خفیہ ٹھکانے تباہ

    صغیر راٹھور: پولیس نے رکھ پبی کے علاقے میں قاتلوں اور مخبروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دریا کے کنارے کھاریاں، ڈنگہ، سرائے عالمگیر، رکھ پبی اور بیلہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرائے عالمگیر پولیس نے پبی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی اور علاقے کو کڑی نگرانی میں رکھا۔

    سرائے عالمگیر میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے اور ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر اور قاتلوں سے علاقے کا صفایا کر کے امن و امان قائم کرنا ہے۔

  • مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہے گا تاہم موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہے گا۔

    بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔

  • منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

    جہلم اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی تاہم متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ ٹرپ ہونے والے فیڈرز کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

    دوسری جانب سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور کمالیہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

    چیف میٹرولوجسٹ لاہور کا کہنا ہے کہ آج سے ہلکی بارش کا سپیل آنے والا ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک کمی کا امکان ہے۔

  • گجرات پولیس مقابلہ، ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے 2 ڈاکو مارے گئے

    گجرات پولیس مقابلہ، ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے 2 ڈاکو مارے گئے

    کھاریاں / منڈی روڈ، اتوالہ کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک۔ ایک کا تعلق چک مموری ضلع منڈی بہاؤالدین اور دوسرے کا تعلق گلیانہ ضلع گجرات سے تھا۔ آپریشن گجرات پولیس نے سر انجام دیا۔

    گجرات کے معروف مقامی میڈیا اور مقامی افراد کے مطابق ان ڈاکوؤں نے کافی دنوں سے انت مچایا ہوا تھا۔ آج بھی 4 ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ راہگیروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اسی اثنا میں پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔

    پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ اس کی لاش بھی نہر سے مل گئی ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گندم کی فصل کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے گندم کی فصل کے لیے الرٹ جاری کر دیا

    راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے دن میں رات کا سماں بن گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

    شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ بالائی سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی

    مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، خانیوال، لیہ اور بہاولپور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

  • منڈی بہاؤالدین میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر

    منڈی بہاؤالدین میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر

    فیصل آباد: سورج مکھی کی کاشت کا موسم بہار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کے منصوبے کے تحت صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    محکمہ زراعت کے ترجمان نظام زرعی اطلاعات نے بتایا کہ ماہرین زراعت، سائنسدانوں، برآمد کنندگان، کسان تنظیموں کی مشاورت سے پنجاب کے اضلاع میں موسم بہار کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ جس کے پہلے حصے میں بہاولپور، رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں۔ جس میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت یکم جنوری سے 31 جنوری تک مقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دوسرے حصے میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، لودھراں، راجن پور اور بھکر شامل ہیں جہاں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 10 جنوری سے 10 فروری تک مقرر کیا گیا ہے۔ میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، ساہیوال، اورکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین،قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، نارووال، راولپنڈی، گجرات، چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 25 جنوری سے فروری کے آخر تک مقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے مناسب وقت پر کاشت کرنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ دیر سے لگائے گئے سورج مکھی سے پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

  • پنجاب جیل خانہ جات کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے

    پنجاب جیل خانہ جات کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کل سے شروع ہونگے

    پنجاب جیل خانہ راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں وارڈرز کی بھرتی کے لیے فزیکل فٹنس اور رننگ ٹیسٹ کل سے شروع ہوں گے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن عبدالرؤف رانا کے مطابق

    راولپنڈی ریجن کی 7 جیلوں، سینٹرل جیل راولپنڈی ،ہائی سیکورٹی بارک راولپنڈی ،ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،ڈسٹرکٹ جیل گجرات، ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین اورسب جیل چکوال میں جیل وارڈز (سکیل 7) کی کل 269 اسامیوں پر بھرتی کے لئے جسمانی پیمائش ،دوڑ میڈیکل ٹیسٹ 2 سے 4 اگست تک ہوں گے.

    ان میں میل وارڈرز کی 267 اور میل وارڈرز کی 2 آسامیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر سے جیل وارڈز کے لیے کل 3407 درخواستیں موصول ہوئیں۔ جانچ پڑتال کے بعد، کل 2,847 امیدواروں کی درخواستیں مطلوبہ معیار پر پوری اتریں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھرتی شیڈول کے مطابق 2 سے 4 اگست تک سینٹرل جیل اڈیالہ میں امیدواروں کی جسمانی پیمائش ،دوڑ اورطبی ٹیسٹ ہوں گے ،امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جسمانی پیمائش اوردوڑ کے ٹیسٹ کے لئے صبح 10 بجے اصل شناختی کارڈ لے کر سنٹرل جیل راولپنڈی حاضر ہوں۔

    کامیاب امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ سنٹرل ٹیسٹنگ سروس ایجنسی 13 اگست کو ان کے امتحانی مرکز میں لے گا اور بعد ازاں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 22 اور 23 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

  • منڈی بہاءالدین اور ملک وال سے مزید 3 انسانی سمگلر گرفتار

    منڈی بہاءالدین اور ملک وال سے مزید 3 انسانی سمگلر گرفتار

    گجرات: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منڈی بہاءالدین اور ملکوال میں کارروائی کرتے ہوئے 3 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے موبائل فون سے سرحد پار کرنے کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ارشد اللہ، مبشر نذیر اور عمر حیات نے معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے لیے بھاری رقوم حاصل کی تھیں۔

    40 سے 50 افراد لیبیا سے گجرات اور منڈی بہاالدین اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو پھنسانے کے لیے سرحد پار کرنے کی ویڈیوز بھی دکھاتے تھے۔

  • منڈی بہاؤالدین میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    منڈی بہاؤالدین میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    منڈی بہاؤالدین میں مون سون کا آغاز. تفصیلات کے مطابق لاہور، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور فیصل آباد کے شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    شیخوپورہ میں بارش سے کئی فیڈر ٹرپ کرگئے، کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سرائے عالمگیر میں شہر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش ہوئی، جڑانوالہ شہر اور گرد و نواح، پھالیہ اور گرد و نواح، گجرات اور گرد و نواح، شیخوپورہ شہر اور گرد و نواح، فیروزوالا میں شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

    بارش کے باعث قصور، چھانگا مانگا میں بھی موسم خوشگوار ہوگیا، ڈسکہ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی، مرید کے اور جلال پور بھٹیاں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ بارش، گلیشیئر پگھلنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ میں بابوسر ٹاپ روڈ شام 6 بجے کے بعد دوبارہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بھی آج سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔