Tag: کھاریاں

  • پنجاب کے علاقوں میں قاتلوں، مفروروں کے خلاف آپریشن، پناہ گاہیں، خفیہ ٹھکانے تباہ

    پنجاب کے علاقوں میں قاتلوں، مفروروں کے خلاف آپریشن، پناہ گاہیں، خفیہ ٹھکانے تباہ

    صغیر راٹھور: پولیس نے رکھ پبی کے علاقے میں قاتلوں اور مخبروں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دریا کے کنارے کھاریاں، ڈنگہ، سرائے عالمگیر، رکھ پبی اور بیلہ کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرائے عالمگیر پولیس نے پبی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی اور علاقے کو کڑی نگرانی میں رکھا۔

    سرائے عالمگیر میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے اور ٹھکانوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر اور قاتلوں سے علاقے کا صفایا کر کے امن و امان قائم کرنا ہے۔

  • گجرات پولیس مقابلہ، ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے 2 ڈاکو مارے گئے

    گجرات پولیس مقابلہ، ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے 2 ڈاکو مارے گئے

    کھاریاں / منڈی روڈ، اتوالہ کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک۔ ایک کا تعلق چک مموری ضلع منڈی بہاؤالدین اور دوسرے کا تعلق گلیانہ ضلع گجرات سے تھا۔ آپریشن گجرات پولیس نے سر انجام دیا۔

    گجرات کے معروف مقامی میڈیا اور مقامی افراد کے مطابق ان ڈاکوؤں نے کافی دنوں سے انت مچایا ہوا تھا۔ آج بھی 4 ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ راہگیروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اسی اثنا میں پولیس کو اطلاع کر دی گئی۔

    پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ اس کی لاش بھی نہر سے مل گئی ہے۔