Tag: ڈی پی او سرگودھا

  • بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    تھانہ میلہ کی حدود میں 4 سالہ بچے حیدر علی کا قاتل گرفتار.ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے معصوم بچے کے گھر جا کر لواحقین کو مقدمہ کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے متعلق بتایا۔

    ملزم خرم عباس قریبی ڈیرہ پر ملازمت کرتا تھا- ملزم نے بچے سے زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا اور نعش قریبی بانسوں کے کھیت میں چھپا دی تھی. معصوم بچے حیدر علی کی نعش کو بعد ازاں جنگلی جانوروں نے نقصان پہنچایا.

    بچے کی نعش ملنے کے بعد پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں. پولیس نے تمام زاویوں سے تفتیش کو یقینی بنایا. ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈی پی او سرگودھا