منڈی بہاؤالدین میں ڈینگی کے وار جاری. ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے ماں بیٹا جاں بحق
منڈی بہاؤالدین کی 21 سالہ خاتون اقراء کو چند روز قبل ڈینگی مچھر نے کاٹا تھا. ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون اقراء کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی. خاتون کے ہاں دو دن بعد بچے کی پیدائش ہونا تھی.
خاتون کو ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچہ ماں کے پیٹ کے اندر ہی فوت ہوا. خاتون کے انتقال کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے بچے کو ماں کے پیٹ سے نکال لیا .خاتون کی نماز جنازہ ہفتہ کے روز دن 11 بجے منڈی بہاؤالدین میں ادا کی گئی. نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت.
پنجاب بھر میں ڈینگی کے مزید 118 کیسز سامنے آگئے
دونوں ماں بیٹے کو منڈی بہاؤالدین کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا. خاتون کے خاوند نے منڈی بہاؤالدین میں گیس سلنڈرز کی دکان بنا رکھی ہے. خاتون کی رسم قل آج منشی محلہ کی مسجد میں ادا کی گئی.
خاتون اقراء کو ڈینگی مچھر نے منڈی بہاؤالدین میں کاٹا. خاتون ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں داخل رہی. خاتون کا انتقال لاہور کے ہسپتال میں ہوا اور اس کی میت گزشتہ روز لاہور سے منڈی بہاؤالدین لائی گئی تھی.