Tag: ڈیرہ غازی خان

  • بلوچستان: پنجاب جانے والی بس کے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

    بلوچستان: پنجاب جانے والی بس کے 7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا گیا

    بلوچستان کے علاقے بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ بس سے اتار کر قتل کردیا۔

    واقعہ رکھنی کو ڈیرہ غازی خان سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا جہاں 10 سے 12 دہشت گردوں نے کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر بس کو روکا اور شناخت کرنے پر 7 مسافروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔

    بلوچستان: نوشکی میں ایرانی زائرین کی بس پر فائرنگ، 9 افراد شہید

    بارکھان میں شہید ہونے والوں کی میتیں اسپتال لائی گئیں۔ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پنجاب روانہ کر دی گئی ہیں۔ دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں میں

    عدنان مصطفی ولد غلام مصطفیٰ قوم رحمانی سکنہ بورے والا، ڈی ایس پی (ر) عاشق حسین ولد غلام سرور، محمد عاشق ولد داؤد علی سکنہ شیخوپورہ، شوکت علی ولد سردار علی سکنہ فیصل آباد، عاصم علی ولد محمود علی سکنہ منڈی بہاءالدین، محمد اجمل ولد اللہ وسایا سکنہ لودھراں، محمد اسحاق ولد محمد حیات سکنہ ملتان شامل ہیں۔

    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بس مسافروں کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

    مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی وزیراعظم کی ہدایت۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نہتے اور معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ معصوم شہریوں کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور بے دفاع لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امن کے دشمنوں کا بزدلانہ حملہ ناقابل برداشت ہے اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

    لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ڈی پی او منڈی بہاءالدین تعینات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا. ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی کورس پر روانہ. نوٹیفیکیشن جاری.

    ضلع منڈی بہاءالدین میں 1 سال سے زائد عرصہ تک تعینات رہنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کو تبدیل کر کے لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کو منڈی بہاءالدین کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے.

    dpo mandi bahauddin

    سید رضا صفدر کاظمی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

    سید علی کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا.ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا. بلال ظفر شیخ کو ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا. کامران ممتاز کو ڈی پی او لودھراں تعینات کردیا گیا . ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال کورس پر روانہ

    مستنصر عطا باجوہ کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا گیا. ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کورس پر روانہ . محمد عبداللہ لک کو ڈی پی او بھکر تعینات کردیا گیا. ڈی پی او بھکر محمد نوید کو اے آئی جی فنانس تعینات کردیا گیا. ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو اے آئی جی آپریشنز تعینات کردیا گیا.

    منڈی بہاءالدین کے افسران کی لسٹ دیکھیں

  • منڈی بہاؤالدین: قتل کا ملزم دبئی سے گرفتار

    منڈی بہاؤالدین: قتل کا ملزم دبئی سے گرفتار

    پنجاب پولیس نے قتل میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار نے 2022 میں ڈیرہ غازی خان میں دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملزم فیصل نے 2019 میں منڈی بہاؤالدین میں ایک شہری کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس دونوں ملزمان کو لے کر آج شام دبئی سے لاہور پہنچ جائے گی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ملک سے گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 28 ہوگئی، اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر سے قریبی رابطہ یقینی بنا کر جتنے اشتہاری ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ ایجنسیاں