Tag: ڈپٹی کمشنر

  • منڈی بہاؤالدین میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

    منڈی بہاؤالدین میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

    ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جزبے سے منایا گیا، یوم دفاع کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کے ہال میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 ستمبر 2024) اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد ظہیر احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ، پرنسپل سکول لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عطاءالرحمان، اساتذہ و طلباء اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور بقاء کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم اور مسلح افواج یکجان ہیں. پاک فوج کے جوان، پولیس، سکیورٹی ادارے اور شہری وطن عزیز کی نظریاتی و جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

    شہداء اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں، زندہ قومیں کبھی اپنے شہداءکو نہیں بھولتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہے اور 6 ستمبر 1965 کی طرح دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر نشانہ عبرت بنائیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداءکی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین اور سکول انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ خصوصی توجہ دے کر بچوں میں جزبہ حب الوطنی کو اجاگر کریں۔

    اس موقع پر ملک و قوم کی حفاظت اور اس کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے شہداءکو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے اپنے ملی نغموں، تقریروں اور ٹیبلوز کے ذریعے شہداءاور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں آگاہی ریلی بھی منعقد کی گئی۔

  • منڈی بہاؤالدین میں گندم کی کٹائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

    منڈی بہاؤالدین میں گندم کی کٹائی مہم کا افتتاح کر دیا گیا

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع منڈی بہاوالدین میں گندم کٹائی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے چیلیانوالہ سیڈ فارم کے مقام پر خود گندم کی کٹائی کر کے افتتاح کیا۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 04مئی 2024) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈائریکٹر فارم اینڈ ٹریننگ گوجرانوالہ ڈاکٹر مزمل حسین کاہلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال سمیت دیگر افسران اور کاشت کاران بھی موجود تھے۔

    مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہمارا کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔ گندم کی کٹائی کاشتکاروں کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے، امسال گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کی توقع ہے۔

    ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گجرات اور ڈائریکٹر فارم اینڈ ٹریننگ گوجرانوالہ نے شرکاء کو زراعت کی اہمیت، پیداواری مقابلہ جات، حکومت پنجاب کی جانب سے تفویض کردہ بیج بارے آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں حکومتی پالیسی کے تحت گندم خریداری مہم کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

    After Gandam Scheme 2024, Wheat Rate has crashed in Punjab

    حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت کسانوں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کیلئے باردانہ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کے دیگر مسائل اور جائز مطالبات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • سیکرٹری ٹرانسپورٹ فریال نعیم کی ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ فریال نعیم کی ٹرانسپورٹروں کے خلاف کاروائیاں

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22جون 2023)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی فریال نعیم کی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اوورچارجنگ اورکرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں.

    سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 20گاڑیوں کے چالان اور 8گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کرتے ہوئے 25ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اس موقع پر آر ٹی اے فریال نعیم نے خبردار کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر ٹرانسپورٹرز پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرتے ہیں.

    ضلعی انتظامیہ نے بس اسٹینڈز پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دئیے

    ایسے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو عوام کے حقوق کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ آئندہ مقررہ کرائے سے زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑیاں تھانوں میں بند کی جائیں گی اور ڈرائیورز کو جیل بھیجا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولیات کیلئے سخت فیصلے ضروری ہیں تا ہم کارروائی کا مقصد کسی کا روزگار چھیننا نہیں۔ ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ ایسے عناصر سے کوئی رورعایت نہ برتی جائے ۔