Tag: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 18 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 18 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحمان یعقوب عرفانی نے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کی مختلف بیرکوں، ملوں، لنگر خانے اور ہسپتال کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔

    انہوں نے جیل کے قیدیوں سے ایک ایک کرکے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 18 قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

    انہوں نے قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کرنے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز چوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔