Tag: چاند گرہن

  • 2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا

    2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا

    2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ روشنی سے منور ہوگا۔ جی ہاں، 14 مارچ کو ہونے والا چاند گرہن Chand Grahan واقعی ایک بلڈ مون ہوگا۔

    واضح رہے کہ گرہن کے دوران جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آتی ہے تو چاند کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے اور اس وقت چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچ پاتی۔

    جب سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے تو سرخ روشنی نیلی روشنی سے زیادہ جھک جاتی ہے اور اسی وجہ سے چاند گرہن کے دوران سرخ دکھائی دیتا ہے، اسی لیے اسے اکثر بلڈ مون کہا جاتا ہے۔ تقریباً 3 سال میں یہ پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا، آخری بار ایسا 2022 میں ہوا تھا۔

    لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں اس سال کا پہلا چاند گرہن Chand Grahan دیکھنا ممکن نہیں ہو گا بلکہ یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکہ میں دیکھا جا سکے گا۔

    چاند گرہن 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا۔ مکمل چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 58 منٹ پر ہوگا جب کہ گرہن دوپہر 3 بجے ختم ہوگا۔