Tag: پیٹرول کی قیمت

  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے فنانس ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کام کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موٹر اسپرٹ اور ایچ ایس ڈی کی نئی قیمتیں 29 مارچ 2025 سے شروع ہوں گی۔

    حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے ہو جائے گی جب کہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور فی لیٹر قیمت 258.64 روپے پر برقرار رہے گی۔

  • حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اعلان

    حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اعلان

    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہیں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 255.63 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جلد عوام کو بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ خود قوم سے خطاب کریں گے۔