Tag: پٹرول

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات آٹھ روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا کی سفارشات کے بعد قیمتوں کا فیصلہ آج کرے گی۔ 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اگلے 15 دنوں تک 6.96 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7.47 روپے اور لائٹ ڈیزل 7.21 روپے سستا ہو سکتا ہے۔ اوگرا قیمتوں سے متعلق حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکس کی شرح میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز میں تبدیلی کا آپشن بھی استعمال کر سکتی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ پٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

  • میانوال اور نین رانجھا میں مہنگا پٹرول بیچنے والے پمپ مالکان کو جرمانے

    میانوال اور نین رانجھا میں مہنگا پٹرول بیچنے والے پمپ مالکان کو جرمانے

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں مسلسل متحرک.اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے میانوال اور نین رانجھا میں مختلف پیٹرول پمپس کو اچانک چیک کیا.

    منڈی بہاوالدین( یکم اگست 2024) چیکنگ کے دوران 4مختلف پٹرول پمپس کی جانب سے اوورچارجنگ، پیمانوں میں گڑ بڑ اور دیگر بے ضابطگیوں پرپٹرول پمپس مالکان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

    پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کی تازہ ترین قیمتیں جانئیے

    اسسٹنٹ کمشنر نے نین رانجھا میں گوشت، فروٹ اور سبزی کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔ نہوں نے مہنگے داموں سبزی اور گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔