Tag: پولیو

  • ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے

    ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے

    نیشنل پولیو لیبارٹری نے سندھ اور پنجاب سے مزید 2 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے مطابق ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے علاقے منڈی بہاءالدین سے رپورٹ ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دونوں کیسز 2025 کے ہیں جس کے بعد اس سال سے اب تک مجموعی طور پر 5 پولیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی اسماعیل خان سے ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، سندھ سے تین کیس رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے ایک ضلع بدین، دوسرا لاڑکانہ، تیسرا قمبر اور ایک پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا ہے۔

    اسی طرح گزشتہ سال 2024 میں پولیو کے کل 74 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبر پختونخوا، 23 سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے تھا۔

  • منڈی بہاؤالدین میں 5 روزہ پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہوگی

    منڈی بہاؤالدین میں 5 روزہ پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہوگی

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت28اکتوبر 2024سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 24اکتوبر 2024)سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بتایا کہ28اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پولیو مہم کیلئے محکمہ صحت کے 2،922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں،45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، 1،225 گھر گھر جانے والی ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے جو عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا نے کیلئے پولیو کے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں۔