Tag: پنجاب میں گندم کی قیمت

  • مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی

    مارکیٹ میں گندم کی قیمت 3000 روپے فی من سے نیچے آگئی

    پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے حوالے سے اختیار کردہ ناقص حکمت عملی کے باعث صوبے میں گندم خریداری مہم شروع نہیں ہو سکی۔ جبکہ آئندہ چند روز کے دوران صوبے میں طوفانی بارشوں کے امکان کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    اس تمام صورتحال میں اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 3 ہزار روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کی، لیکن خریداری شروع نہیں کی۔ جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2900 روپے فی من تک گر گئی ہے۔

    After Gandam Scheme 2024, Wheat Rate has crashed in Punjab

    کسانوں کو فی من 3900 روپے نہیں مل رہے ہیں۔ حکومت نے گندم کی خریداری سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے باردانہ دستیاب نہیں ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کم قیمت پر گندم خرید رہا ہے۔ کسان نے بہت محنت کی اور اللہ کے فضل سے بمپر فصل ہوئی۔

    حکوت کو پہلے ہی معلوم تھا کہ اس سال ملک میں گندم کی بمپر فصل ہوگی۔ اس کے باوجود پچھلی نگراں حکومت کے دور میں لاکھوں ٹن اضافی گندم باہر سے منگوائی گئی جس سے ایک طرف قیمتی زرمبادلہ ضائع ہوا تو دوسری طرف زراعت کو تباہ اور کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسی وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر کاشتکار سے سرکاری نرخ پر گندم خرید کر کسان کو تباہی سے بچائیں۔