بلوچستان حکومت نے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا عمل تیز کرتے ہوئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ڈیوٹی پر نہ آنے والے 800 اساتذہ کو فارغ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع پشین میں 65 غیر حاضر اساتذہ کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ضروری قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد مرحلہ وار ختم ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا ہربند اسکول کھولیں گے۔ صوبے کا ہر بچہ سکول جائے گا۔