Tag: پب جی

  • جیکب آباد کی شادی شدہ خاتون انڈین لڑکے کی محبت میں چار بچوں سمیت انڈیا پہنچ گئی

    جیکب آباد کی شادی شدہ خاتون انڈین لڑکے کی محبت میں چار بچوں سمیت انڈیا پہنچ گئی

    پب جی افئیر، جیکب آباد کی شادی شدہ خاتون انڈین لڑکے کی محبت میں چار بچوں سمیت انڈیا پہنچ گئی۔ انڈین پولیس نے لڑکے اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔

    29 سالہ خاتون جس کا نام سیما غلام حیدر ہے۔ شادی شدہ چار بچوں کی ماں ہے۔ پب جی کھیلتے کھیلتے انڈین 22 سالہ سچن سے دوستی ہو گئی۔ خاتون کا شوہر سعودیہ میں ملازمت کرتا ہے۔

    امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی

    خاتون نے اپنا مکان بیچا، کراچی سے دبئی سے نیپال پہنچی۔ وہاں سے بس کے ذریعہ انڈیا پہنچ گئی۔ ایک ماہ سچن کے ساتھ رہنے کے بعد انڈین پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئی۔

    خاتون کے شوہر کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس کی بیوی بچوں کو واپس لایا جائے۔ اس کے شوہر کے بیان کے مطابق انھوں نے پسند کی شادی کی تھی۔

    pubg love