Tag: میانہ گوندل

  • میانہ گوندل: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

    میانہ گوندل: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

    میانہ گوندل: پپلی گائوں میں شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ سے اپنی بیوی کو قتل کردیا، مرحومہ کی 15 ماہ کی بیٹی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ میانہ گوندل کے گائوں پپلی میں ملزم عظمت اللہ ولد دوست محمد قوم سوہلہ نے 4 سال قبل 22 سالہ مقتولہ علیزہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی جو کہ سسرال میں ہی رہائش پذیر تھی۔ شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر پہلے سے ہی شک تھا۔

    شہر نے طیش میں آکر اپنی 22 سالہ بیوی کو 30 بور پسٹل سے 3 فائر مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ موقع پر موجود گھر والوں نے لڑکی کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہائالدین لے جارہے تھے کہ کٹھیالہ شیخاں کے قریب جانبر نہ ہو سکی۔ مقتولہ کی ایک 15 ماہ کی بیٹی بھی تھی۔ ملزم کے خلاف ایک آئی آر درج۔

  • میانہ گوندل: ڈکیتوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے فوت ہو گیا

    منڈی بہاؤالدین، ڈکیتوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے فوت ہو گیا

    حافظ شاہد محمود کو تھانہ میانہ گوندل کی حدود میں ڈکیتوں نے اس وقت روکا تھا جب وہ ڈیوٹی کر کے گھر واپس جا رہے تھے۔ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

    ڈاکوؤں نے جیل ملازم کو لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی

    منڈی بہاؤالدین میں کچھ عرصہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اب تو خود پولیس کے اہلکار محفوظ نہیں رہے ہیں۔